Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:کوئٹہ کی احتساب عدالت نے سابق مشیر خزانہ بلوچستان خالد لانگو کو 14روزہ ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا، ان پر کرپشن کا الزام ہے۔
گزشتہ روز بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت مسترد کئے جانے کے بعد سابق مشیر خزانہ خالد لانگو کو نیب نے عدالت کے باہر سے گرفتار کیا تھا جنہیں ریمانڈ کیلئے سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا۔
عدالت نے مختصر سماعت کے بعد ملزم کو 8جون تک نیب کے حوالے کردیا۔
خالد لانگو نے سیکریٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کی گرفتاری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھااور کہا تھا کہ قانون کا سامنا کریں گے۔
سیکریٹ خزانہ اسکینڈل 6 مئی کو بے نقاب ہوا جب سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کےگھر سے 63 کروڑ روپے مالیت کی کرنسی اور سونا برآمد کیاگیا، مشتاق رئیسانی اور ان کے 3 سہولت کار پہلے ہی نیب کے ریمانڈ پر ہیں۔