Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کوئٹہ:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اِس عزم کا اظہار کیا کہ پاک آرمی نے جو تن تنہا کردکھايا وہ دنیا کی کوئی فوج نہیں کر سکی ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دورہ کوئٹہ کے دوران کمانڈاینڈ سٹاف کالج میں زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشتگردی و انتہاءپسندی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔جو پاک آرمی نے تن تنہا کر دیکھایا وہ دنیا کی کوئی فوج نہیں کر سکی ،پاک آرمی جیسی کثیر الجہتی اور پر عزم فوج کی کمانڈکرنے پر فخر ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے اثرات تیزی سے عیاں ہیں،ابتداءمیں مشکل ترین آپریشنز، پھر انٹیلی جنس آپریشنز اور اب چپے چپے کو چھان کر علاقوں کی دہشتگردوں سے مکمل صفائی کیلئے آپریشنز جاری ہیں۔
آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے حقیقی نتائج اور ترقی یافتہ ، پر امن اور خوشحال پاکستا ن کیلئے ابھی بہت محنت درکار ہے۔