پاناما یپپرز:حکومت اوراپوزیشن کےٹی اوآرزکا شق وارجائزہ لینےکا فیصلہ

شائع 26 مئ 2016 10:10am

اسلام آباد:پاناما یپپرزپرٹی او آرزکے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی نے حکومت اوراپوزیشن کے ٹی او آرزکے ڈرافٹ کا شق وارجائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا

پانامہ پیپرزپرٹی اوآرزبنانے کیلئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے۔

اجلاس میں حکومت کی طرف سے اسحاق ڈار، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، انوشہ رحمان، اکرم درانی اورمیرحاصل بزنجو جبکہ اپوزیشن کی طرف سے اعتزازاحسن، شاہ محمود قریشی، صاحبزادہ طارق اللہ، طارق بشیرچیمہ، الیاس بلوراوربیرسٹرسیف نے شریک ہیں۔

 ذرائع کے مطابق، اپوزیشن نے حکومتی ٹی اوآرزماننے سے انکارکرتے ہوئے پہلے اپوزیشن کے ٹی اوآرزپرکام کے آغازکامطالبہ کیا۔

جس پرکمیٹی میں شامل حکومتی ارکان نے زاہد حامد کے چیمبرمیں مشاورت کی  اور دوبارہ اجلاس میں آئے ۔

 جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کے ٹی اوآرزکے ڈرافٹ کا شق وارجائزہ لیا جائےگا ۔

اسپیکرایازصادق نے بھی پارلیمانی کمیٹی کے کام کا جائزہ لیا۔

Read Comments