لاس اینجلس:گزشتہ جمعرات کو سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ ی گئی جس میں ایک خاتون اسٹار وارز کے کردار(چیو باکا) کا ماسک پہن کر بے تحاشہ ہنستی ہوئی نظر آرہی ہے۔
گزشتہ پیر کے دن ایک ٹاک شو کے میزبان نے ان خاتون کو مدعو کیا اور ان سے اس ویڈیو کو شئیر کرنے سے متعلق سوالات پوچھے ۔
انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا اس کے اتنے زیادہ فالوورز ہو جائیں گے،جب 1000 لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھا میں بہت خوش ہو گئی ۔
بعد ازاں دیکھنے والوں کی تعدادایک ملین ہوگئی اور میں نے نہایت پرجوش ہو کر یہ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیا کہ میری ویڈیو کو ایک ملین لوگ دیکھ چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ اس مزاحیہ ویڈیو کو دیکھنے والے لوگوں کی تعداد 140 ملین سے تجاوز کر چکی ہے اور یہ تعداد مزید بڑھتی جا رہی ہے۔
آپ بھی یہ ویڈیو دیکھیں ۔