نئی دہلی:بولی وڈ کے معروف اداکار رشی کپورآئے روز سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے بھارت کے کئی مقامات کو نہرو اور گاندھی کے ناموں سے منسوب کرنے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ ملک کی ہر چیز پر گاندھی کے نام کی چھاپ ہے۔کیا کانگریس ہر چیز کو اپنی جائیداد سمجھتی ہے؟
انہوں نے مزید کہا 'دہلی میں سڑکیں گاندھی کے نام ،چندی گڑھ میں بھی راجیو گاندھی ہی کے نام ہر چیز ہے ۔یہ ہمارے لئے سوچنے کا مقام ہے کہ ایسا کیوں ہے؟
' ملک کی ہر چیز گاندھی کے نام پر ہے اس سے میں اتفاق نہیں کرتا۔'
ان کے اس بیان کے بعد کانگریس رہنماؤں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نےالٰہ آباد کا ایک ٹوائلٹ رشی کپور کے نام سے منسوب کردیا۔
بھارتی نیوز سروس انڈو ایشین کے مطابق، کانگریس کے نوجوان کارکنوں نے شیواجی پارک کے ایک ٹوائلٹ کے باہرایک پوسٹر آویزاں کیا جس میں لوگوں کو تاکید کی گئی تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ اسے استعمال کریں۔