Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل کےچیئرمین مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ حقوق نسواں پر مسودہ قانون تیاری کے مراحل میں ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کےچیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کی جس میں انکا کہنا تھا کہ اسلام میں خواتین کیلئے بہت حقوق ہیں۔حقوق نسواں پر مسودہ قانون تیاری کے مراحل میں ہے۔
مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ غلطیوں سے سیکھنا اچھا عمل ہے۔ پنجاب حکومت نے خواتین کا بل منظور کروانے کے بعد ہمیں بھجوایااورخیبرپختونخوا حکومت نے خواتین کابل منظورہونےسے پہلےبھیجا۔
چیئر مین کونسل نے مزید کہا کہ خاتون اگرمرتد ہوجائے تو اسکا قتل واجب نہیں بلکہ اسکے مرتد ہونے پر اسے سمجھایا جائے۔جبکہ مرد مرتد ہوجائے تو 3دن کی مہلت کےبعد اسے سزا دی جائے۔
مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ بیوی کے معاشی حقوق شوہر کی ذمہ داری ہے۔