Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سری نگر :مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پنڈتوں اور ریٹائرڈ فوجی افسران کی الگ کالونیوں کے بھارتی منصوبے کیخلاف آج مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس رہنماوٴں کی اپیل پر آج مکمل شٹرڈاوٴن ہے، جس کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری عوام پنڈتوں کیلئے بستیوں اور ریٹائرڈ فوجی افسران کیلئے الگ کالونیوں کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ہڑتال کی اپیل سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماوٴں سید علی گیلانی اور میر واعظم عمر فاروق سمیت دیگر رہنماوٴں نے دی، آج مقبوضہ وادی میں کاروبار مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔حریت رہنماوٴں کا کہنا ہے بھارت کے اس ایجنڈے کا مقصد کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور اس کے مسلم اکثریتی آبادی والے علاقے کی حیثیت کو نقصان پہنچانا ہے۔ ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے حریت رہنماوٴں کی اکثریت کو قابض بھارتی فوج نے نظر بند کردیا ہے۔الگ کالونی کا منصوبہ گزشتہ سال اپریل میں منظور کیا گیا تھا۔
سری نگر :مقبوضہ کشمیر میں کشمیری پنڈتوں اور ریٹائرڈ فوجی افسران کی الگ کالونیوں کے بھارتی منصوبے کیخلاف آج مکمل شٹر ڈاوٴن ہڑتال ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس رہنماوٴں کی اپیل پر آج مکمل شٹرڈاوٴن ہے، جس کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ کشمیری عوام پنڈتوں کیلئے بستیوں اور ریٹائرڈ فوجی افسران کیلئے الگ کالونیوں کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔
ہڑتال کی اپیل سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس رہنماوٴں سید علی گیلانی اور میر واعظم عمر فاروق سمیت دیگر رہنماوٴں نے دی، آج مقبوضہ وادی میں کاروبار مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
حریت رہنماوٴں کا کہنا ہے بھارت کے اس ایجنڈے کا مقصد کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور اس کے مسلم اکثریتی آبادی والے علاقے کی حیثیت کو نقصان پہنچانا ہے۔ ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے حریت رہنماوٴں کی اکثریت کو قابض بھارتی فوج نے نظر بند کردیا ہے۔الگ کالونی کا منصوبہ گزشتہ سال اپریل میں منظور کیا گیا تھا۔