(پیچ ایڈمز 1998 (135 ملین ڈالرز
سچی کہانی پر مبنی یہ فلم ایک ڈاکٹر ہنٹر پیچ ایڈمز کے گرد گھومتی ہے ۔ ایڈمز اپنے مذاقیہ رویے سے اپنے مریضوں کا خیال رکھتا ہےاور اس طرح مریضوں کا علاج کرتا ہے جیسا آج تک کسی ڈاکٹر نے نہیں کیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=lZqGA1ldvYE
(آرگو 2012 (136 ملین ڈالرز
اس فلم میں ایک سی-آئی-ایجنٹ 1980 میں ہالی ووڈ پروڈیوسر کے بھیس میں اپنے چھ امریکی ساتھیوں کو تہران کے جنگ زدہ علاقے سے نکالتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=w918Eh3fij0
( دی کنگس اسپیچ 2010 (139 ملین ڈالرز
اس فلم کی کہانی برطانیہ کے بادشاہ کنگ جارج ششم کے گرد گھومتی ہے جو بغیر تیاری کے بادشاہ کے تخت پر بٹھا دیا جاتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ اٹک اٹک کر بولنے کا مسئلہ ہے جو اس کیلئے شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔ بادشاہ کیلئے ایک اسپیچ تھیراپسٹ کا انتظام کیا جاتا ہے جو اس کو تیزی سے بولنا سیکھنے میں مدد کرتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=pzI4D6dyp_o
(اسٹریٹ آؤٹا کومپٹن 2015 (161 ملین ڈالرز
اس فلم میں ریاست کیلیفورنیا کے ایک چھوٹے علاقے کومپٹن کی گلیوں سے نکلنے والے ایک ہپ ہوپ اسٹار کے بارے میں ہے جو کڑی مشقت کے بعد سپر اسٹار بنتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=rsbWEF1Sju0
(دی پر سوٹ آف ہیپی نیس 2006 (163 ملین ڈالر
https://www.youtube.com/watch?v=89Kq8SDyvfg
یہ فلم ایک ایسےجدوجہد کرنے والے سیلز مین کی کہانی ہے جو اپنے بچے کی حوالگی حاصل کرتا ہے اورتیار ہوتا ہے اپنی زندگی بدلنےکیلئےپیشے کی تلاش کرنے کیلئے ۔
(دی ساؤنڈ آف میوزک 1965 (163 ملین ڈالرز
ایک عورت کی کہانی جو ایک نیول افسر کے بچوں کی آیا بننے کیلئے اپنا آسٹرین خانقاہ چھوڑدیتی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=lEcKXr3mJ_o
( اے بیوٹی فل مائنڈ 2001 (171 ملین ڈالرز
یہ کہانی ایک ریاضی دان جون نیش کے بارے مین ہے جو ایک خفیہ تنطیم کیلئے خفیہ کوڈز بنانے کا کام قبول کرتا ہے۔ لیکن اس کا یہ کام ایک برا خواب ثابت ہوتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=nIR3wj9Ssaw
(لنکن 2012 (182 ملین ڈالرز
یہ فلم امریکی صدر لنکن کے بارے میں ہے جسے جنگ میں قتل و غارت گری ختم کرنے کیلئے اپنی ہی کابینہ کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=KJVuqYkI2jQ
(دی بلائنڈ سائڈ 2009 (256 ملین ڈالرز
ایک ایسے بے گھر اور مجروح جذبات لڑکے کی کہانی جو ایک خیال رکھنے والی خاتون اور اس کی فیملی کی وجہ سے امریکن فٹبال پلیئر بن جاتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=gvqj_Tk_kuM
(دی امیریکن اسنائپر 2014 (350 ملین ڈالرز
ایک ایسے امریکی نیویS.E.A.L اسنائپر کی کہانی جو اپنی ذہانت اور قابلیت کی وجہ سے میدان جنگ میں لاکھوں فوجیوں کی جان بچاتا ہے۔ لیکن چار سال بعد جب گھر پہنچتا ہے تو اسے پتا چلتا ہے کہ جنگ نے اس کا پیچھا نہیں چھوڑا۔
https://www.youtube.com/watch?v=99k3u9ay1gs