Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں معاملہ اس وقت ناخوشگوار ماحول میں چلا گیا جب وزیرقانون زاہد حامد نے شرکت کی۔ جس پر اسپیکر ایاز صادق کو آکر افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرانا پڑا۔
ذرائع کے مطابق پاناما پیپرزکی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیرقانون زاہد حامد کی شرکت کا معاملہ اٹھا تو اپوزیشن نے اعتراض لگایا کہ جب چھ چھ ممبران ہیں تو پھر کس طرح ساتواں رکن شرکت کرسکتا ہے۔ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے سپیکرایازصادق بھی مختصروقت کیلئے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ خوشگوارماحول میں کمیٹی کی کارروائی چل رہی ہے۔ اسی معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے دوران اجلاس وقفہ کرکے فریقین نے مشاورت کی اور بعد ازاں حکومت نے اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا کہ ممبران چھ ہی ہونگے، تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پرہو گا۔
اجلاس کے بعد اپوزیشن کا بھی مختصر مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں اپوزیشن رہنماوٴں نے کہا کہ حکومت کو غلط فہمیاں پھیلانے سے گریزکرنا چاہیے۔ چند چیزوں پراتفاق کو مکمل اتفاق رائے کا نام نہیں دیا جاسکتا۔