Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں فیلٹ سے تشدد شدہ ملنے والی لاش کا معمہ پولیس نے 4 گھنٹے کے بعد حل کرلیا۔
کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب فیلٹ سے ملنے والی تشدد شدہ لاش کو پولیس نے ٹریفک ہیڈ کانسٹبل سلیم کے نام سے شناخت کرلیاجو ناظم آباد ٹریفک میں تعنیات تھا۔
صوبائی وزیرداخلہ اور ڈی آئی جی فیروزشاہ کے حکم پر نیوکراچی پولیس نے 2 گھنٹے کی محنت کے بعد مقتول کی تیسری بیوی اور اس کے دوست سلیم کو نیو کراچی سے گرفتارکرلیا۔
ایس ایس پی ثاقب ابراہیم کے مطابق ،ٹریفک پولیس اہلکار سلیم کو ذاتی وجوہات کی بنا پر قتل کیا گیا ہے،پولیس نے ملزم زاہد میکنک کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا۔