جماعت اسلامی کا کرپشن کیخلاف ٹرین مارچ آج کراچی پہنچے گا

اپ ڈیٹ 27 مئ 2016 06:41am

سکھر:جماعت اسلامی پاکستان کا کرپشن کیخلاف پشاور سے شروع ہونے والا ٹرین مارچ آج کراچی پہنچے گا۔

'سراج الحق کا کہنا ہے کہ کرپشن کیخلاف مہم قومی تحریک کی شکل اختیار کرگئی ہے'۔

کرپشن کیخلاف جماعت اسلامی کا پشاور سے شروع ہونے والا ٹرین مارچ سراج الحق کی قیادت میں پنجاب سے ہوتا ہوا سندھ پہنچ گیا ہے۔

سکھر میں روہڑی اسٹیشن پہنچنے پرجماعت اسلامی کے کارکنوں نے شرکاء  کاپرتپاک استقبال کیا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ٹرین مارچ کے شرکا ء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین مارچ کسی پارٹی کیخلاف نہیں،کرپٹ لوگوں کیخلاف ہے۔

سندھ میں کرپشن ہی کرپشن ہے،اگرحتساب نہ ہوا تو آئندہ الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ ملک کے95 فیصد فیصد وسائل پر صرف دو فیصد لوگ قابض ہیں،جن کی آف شورکمپنیاں ہیں اب ان کے حساب کتاب کا وقت آگیا ہے۔

جماعت اسلامی کا کرپشن فری پاکستان ٹرین مارچ دوسرے مرحلے میں جمعرات کی صبح لاہور سے کراچی کیلئے روانہ ہوا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما اور دیگر لیکس میں سیاستدانوں سمیت ہر طبقہ کے افراد کے نام سامنے آئے ہیں، کرپشن کے خاتمے تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔

ٹرین مارچ ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان سے ہوتا ہوا سکھر پہنچ گیا ہے، مارچ تیسرے مرحلے میں آج صبح 11 بجے روہڑی سے کراچی کیلئے روانہ ہوگا اور کراچی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

Read Comments