پاناما لیکس کی تحقیقات: پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پھرمتوقع

شائع 27 مئ 2016 06:52am

اسلام آباد:پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ،پاناما پیپرزکی تحقیقات کیلئے ٹی اوآرز پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیرقانون زاہد حامد کی شرکت کا معاملہ اٹھا تو اپوزیشن نے اعتراض لگایا کہ جب چھ چھ ممبران ہیں تو پھر کس طرح ساتواں رکن شرکت کرسکتا ہے۔

معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کےلئے سپیکرایازصادق بھی مختصروقت کیلئے اجلاس میں شریک ہوئے۔

 اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ خوشگوارماحول میں کمیٹی کی کارروائی چل رہی ہے اسی معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے دوران اجلاس وقفہ کرکے فریقین نے مشاورت کی اور بعد ازاں حکومت نے اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا کہ ممبران 6 ہی ہوں گے۔

 تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی وطن واپسی پرہو گا اجلاس کے بعد اپوزیشن کا بھی مختصر مشاورتی اجلاس ہوا ۔

جس میں اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کو غلط فہمیاں پھیلانے سے گریزکرنا چاہیے۔ چند چیزوں پراتفاق کو مکمل اتفاق رائے کا نام نہیں دیا جاسکتا۔

Read Comments