Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:انسداددہشتگردی عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کوتیس دسمبرتک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔کراچی میں انسدادہشتگردی عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کو کڑی سیکورٹی میں لایا گیا۔دوران سماعت تفتیشی افسرنے موقف اختیارکیا کہ ڈاکٹرعاصم سے تفتیش مکمل ہوگئی ہے انہیں جیل کسٹڈی کیا جائے ۔ ڈاکٹرعاصم حسین نے عدالت میں کہا کہ انہیں چھبیس اگست کورینجرزنے حراست میں لیا،اٹھارہ مرتبہ تفتیش کی گئی۔ڈاکٹرعاصم حسین نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ ایک سوبیس دن سے زیرحراست ہیں۔ انہیں نیب کے حوالے نہ کیا جائے اورانہیں جوڈیشل ریمانڈ پربھیج دیا جائے۔عدالت میں نیب کے ڈپٹی پراسیکوٹرنے موقف اختیارکیا کہ ڈاکٹرعاصم ریمانڈ پرنیب کی تحویل میں ہیں اورکل احتساب عدالت سے مزیدریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔انسدادہشتگردی عدالت کی خاتون جج خالدہ یاسمین نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹرعاصم کو جیوڈیشل ریمانڈ پرتیس دسمبرتک کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
کراچی:انسداددہشتگردی عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کوتیس دسمبرتک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت گواہوں کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
کراچی میں انسدادہشتگردی عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کو کڑی سیکورٹی میں لایا گیا۔دوران سماعت تفتیشی افسرنے موقف اختیارکیا کہ ڈاکٹرعاصم سے تفتیش مکمل ہوگئی ہے انہیں جیل کسٹڈی کیا جائے ۔
ڈاکٹرعاصم حسین نے عدالت میں کہا کہ انہیں چھبیس اگست کورینجرزنے حراست میں لیا،اٹھارہ مرتبہ تفتیش کی گئی۔ڈاکٹرعاصم حسین نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ ایک سوبیس دن سے زیرحراست ہیں۔ انہیں نیب کے حوالے نہ کیا جائے اورانہیں جوڈیشل ریمانڈ پربھیج دیا جائے۔
عدالت میں نیب کے ڈپٹی پراسیکوٹرنے موقف اختیارکیا کہ ڈاکٹرعاصم ریمانڈ پرنیب کی تحویل میں ہیں اورکل احتساب عدالت سے مزیدریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
انسدادہشتگردی عدالت کی خاتون جج خالدہ یاسمین نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹرعاصم کو جیوڈیشل ریمانڈ پرتیس دسمبرتک کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔