مہمند ایجنسی:سیکیورٹی فورسزسےجھڑپ ،4 ’دہشت گرد‘ہلاک

اپ ڈیٹ 27 مئ 2016 10:24am

مہمند ایجنسی:مہمند ایجنسی میں ’دہشت گردوں‘اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں 4 ’دہشت گرد‘ہلاک ہوگئے۔

پاک افغان سرحد کے قریب مہمند ایجنسی کی تحصیل خویزئی میں جمعہ کے روز  ’دہشت گردوں‘اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ،’دہشت گرد‘خفیہ طور پر پاک افغان  باڈر عبور  کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان میں  داخل ہورہے تھے، سیکیورٹی فورسز کے روکنے پر فائرنگ شروع کر دی۔

 سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے 4 ’دہشت گرد‘ہلاک جبکہ ان  کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں  لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

Read Comments