اپ ڈیٹ 29 مئ 2016 11:29am

مشہور بھارتی اداکارہ ائیر پورٹ پر  غصے سے پاگل ہوگئیں

ممبئی:بولی وڈ کی  خوبرو اداکارہ کترینہ کیف گزشتہ رات اپنی فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ مکمل کرواکر مراکش سے ممبئی واپس آرہی تھیں کہ ائیر پورٹ پر صحافی کو کرارا جواب دے ڈالا۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق کترینہ اور رنبیر دونوں ہی ممبئی واپس آچکے ہیں تاہم دونوں اداکاروں نے اپنی آمد میڈیا سے خفیہ رکھی لیکن پھر بھی میڈیا کے نمائندوں کو ان کی آمد کا پتہ چل گیا۔

گزشتہ رات ائیر پورٹ سے باہر آتے ہوئے کترینہ کا موڈ کچھ اچھا نہیں تھا  وہ کار میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں،ان کے پیچھے دوسری کار میں صحافی بھی ان کا پیچھا کرنے لگے۔

روانہ ہونے سے پہلے ایک صحافی نے غصے میں انہیں کہا کہ اگر آپ کا رویہ اتنا ہی خراب تھا تو ہمیں فون کرکے کیوں بلوایا؟

اس سوال پر کترینہ طیش میں آگئیں اور کہا کہ 'سر میں نے کسی کو نہیں بلوایا '۔

واضح رہے کہ کترینہ اور رنبیر کی علیحدگی کے باعث فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی تھی بالآخر  ہدایت کار کے کہنے پردونوں نے شوٹنگ مکمل کروانے کا فیصلہ کیا۔تاہم دونوں نے اسے ایک ساتھ اپنے کیر ئیر کی آخری فلم قرار دیا ہے۔

Read Comments