پشاورپولیس کا سرچ آپریشن،100 مشتبہ افراد گرفتار

شائع 27 مئ 2016 09:50am

پشاور:پشاور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران4اشتہاریوں سمیت  100 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

پشاور پولیس نے ایس پی رورل شاکر بنگش کی ہدایت پرجمعے کے روز خزانہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ خفیہ اطلاع ملنے پر 100سے زائد مشکوک گھروں کی تلاشی لی گئی ۔

گرفتار افراد سے 3 رائفلز، 4کلاشنکوف اور سینکڑوں کارتوس سمیت منشیات برآمد کی گئی ہے۔

گرفتار ہونےوالے افراد سے پولیس نے تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

Read Comments