پاناما پیپرز: حکومت اوراپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار

شائع 27 مئ 2016 10:16am

اسلام آباد:پاناما پیپرز کی تحقیقاتی ضابطہ کار کمیٹی کا تیسرا اجلاس بھی ختم ہوگیا۔ ٹی او آرز میں وزیراعظم کا نام شامل کرنے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

پاناما دستاویزات کی تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹی او آرز کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

 اپوزیشن اپنے ٹی او آرز مشترکہ نکات میں شامل کرنے پر بضد ہے  جبکہ حکومت اپنے ٹی او آرز سے ہٹنے کو تیار نہیں ۔

اعتزازاحسن نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ اب تک ٹی او آرز کے معاملے پرپیش رفت نہیں ہوسکی ۔ وزیراعظم کا نام نکال دیں، مریم نواز اور حسین نواز کے والد کا نام ڈال دیں۔

 شاہ محمود قریشی  نے کہاکہ آج کی تمام بات چیت وزیراعظم کا نام شامل کرنے یا نہ کرنے پرہوئی ۔

 اجلاس میں حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار،خواجہ سعد رفیق،زاہد حامد، انوشہ رحمان، اکرم درانی اورمیرحاصل بزنجو جبکہ اپوزیشن کی طرف سے اعتزازاحسن، شاہ محمود قریشی، صاحبزادہ طارق اللہ، طارق بشیرچیمہ ، الیاس بلوراوربیرسٹرسیف نے شریک ہیں۔

Read Comments