شائع 27 مئ 2016 02:40pm

مادھوری کا تاحال مداحوں کے دلوں پرراج

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے فیس بک پر اپنی پہلی پروفائل ویڈیو اپ لوڈ کردی۔ ویڈیو کو اب تک ہزار سے زائد مداح لائیک اور شیئر کر چکے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں، اس کا اندازہ لگائیں فیس بک پیچ سے، جہاں مداح مادھوری کو سراہتے رہتے ہیں اور اب اداکارہ نے فیس بک پر پروفائل ویڈیو فیچر کا استعمال کر کے پہلی پروفائل ویڈیو اپ لوڈ کردی۔

چھ سیکنڈ کی ویڈیو میں مادھوری میک اپ کرتی نظرآرہی ہیں۔ویڈیو کو اب تک ایک ہزار سے زائد افراد شیئر اور لائک کرچکے ہیں۔

Read Comments