نیویارک :ایڈوونچر فلم دی انڈیپینڈینس ڈے ریسرجنس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ، یہ فلم بیس سال قبل بننے والی انڈیپینڈس ڈے فلم کا سیکوئل ہے۔ فلم چوبیس جون کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
انیس سو چھیانوے میں ہالی ووڈ فلم دی اینڈی پینڈنس ڈے نے مداحوں کو ایڈونچر کا مزہ دیا، فلم کی بہترین کہانی نے فلم کو کامیاب بنایا۔ ساتھ ہی مرکزی کردار ول اسمتھ کی اداکاری نے بھی فلم میں خوب رنگ جمائے۔اب بیس سال بعد فلم کے سیکوئل کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ فلم انڈیپینڈس ڈے ریسرجنس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ لیکن فلم کی کاسٹ میں اس بار ول اسمتھ شامل نہیں۔
ہدایتکار رونیلد ایمرک کی سنسنی خیز سائنس فکشن فلم میں خلائی مخلوق جدید ترین ٹیکنالوجی سے زمین پر حملہ آور ہوتی ہے اور شہر کے شہر ملیا میٹ کردیتی ہے۔فلم میں خلائی مخلوق کے اس مشن کو ناکام بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حامل طاقتور ہتھیاروں سے لیس اسپیشل ٹاسک فورس مقابلہ کرتی نظر آئے گی۔
فلم کی کاسٹ میں بل پل مین،جیسی ،لیام ہیمس ورتھ،جیف گولڈ،جیسی اْشر اور برینٹ اسپنرسمیت دیگر شامل ہیں۔ فلم انڈیپینڈینس ڈے ریسرجنس چوبیس جون کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
https://www.youtube.com/watch?v=LbduDRH2m2M