Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
حیدرآباد:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمراں اپنی دولت اور عوام کی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں۔جماعت اسلامی کا کرپشن فری ٹرین مارچ دوسرے مرحلے میں آج سراج الحق کی قیادت میں روہڑی سے روانہ ہوا۔حیدرآباد اسٹیشن پہنچنے پر مارچ کے شرکا کا شاندار استقبال کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ مارچ کا شاندار استقبال دراصل اسلامی انقلاب کا استقبال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تھر میں بھوک اور غربت سے بچے مرتے رہے اور حکمراں اپنی دولت میں اضافہ اور جشن مناتے رہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ اشرافیہ لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے اپنی کرپشن چھپانے میں لگی ہے، عوام مفاد پرست اور کرپٹ لوگوں کا محاسبہ کریں گے۔