پیمرا  کی ہندی ڈبنگ پروگراموں پر پابندی

اپ ڈیٹ 28 مئ 2016 06:35am

اسلام آباد:پیمرا نے ہندی ڈبنگ پروگراموں پر پابندی عائد کردی۔

چیئرمین پیمرا ابصارعالم کہتے ہیں انڈسٹری کی طرف سے اس پر انتہائی سخت ردعمل آیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات کو بریفنگ میں چیئرمین پیمرا نے کہا کہ ہندی ڈبنگ کرنے والے چینل کی بیم بھارت سے ملتی ہے۔

'پاکستان میں ڈبنگ بیم سے متعلق کچھ مسائل ہیں، جنہیں جلد دور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جبکہ ہندی ڈبنگ پروگرامز پر پاپندی لگادی گئی ہے'۔

ابصار عالم کا کہنا تھا' ہماری کوشش ہے کہ میڈیا کی آزادی متاثرنہ ہو'۔

انھوں  نے کمیٹی کو بتایا کہ کرائم شو اور اس حوالے سے چلنے والے پروگراموں پر پابندی لگا دی ہے جبکہ بچوں کیلئے پروگرام اور ٹی وی لائسنس پر شرائط  مزید نرم کردی گئی ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ غیراخلاقی اشتہارات چلانے پر بھی چینلز کو وارننگ دی گئی ہے، جبکہ پیمرا نے پہلے ہی ایسے اشتہارات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Read Comments