Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:ایرانی سفیرمہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ' گوادر اور چاہ بہار کی بندرگاہیں ایک دوسرے کی حریف نہیں دوست ہیں'۔
اسلام آباد میں پاک- ایران تعلقات پرمنعقدہ سیمینارسے خطاب میں ایرانی سفیرکا کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا آزمایا ہوا دوست ہےِ۔
'ملا منصور جیسے شخص کی کبھی حمایت نہیں کر سکتے۔ایران اپنی سرزمین کسی کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا لیکن کچھ لوگ دونوں ممالک کے تعلقات خراب کروانا چاہتے ہیں'۔
پاک- ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق ایرانی سفیرنے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کے لئے بہت اہم ہےاس سے پاکستان کو سستی گیس ملے گی۔
ایران منصوبے پراپنے حصے کا کام ختم کرچکا ہے اب ہم پاکستان کی جانب سے منصوبے کی تکمیل کے منتظر ہیں'۔'