Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:مقامی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی جے آئی ٹی پیش رفت رپورٹ پیش کردی گئی۔
مقامی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس میں پراسیکیوٹر اورتفتیشی افسر پیش ہوئے۔ تفتیشی افسرکا کہنا تھا کہ حکومت کوکیس کے حوالےسے نئی ایف آئی آر درج کرانے کی تجویزدی ہے۔
تفتیشی افسرنے دوران سماعت انکشاف کیا کہ جے آئی ٹی کی ایک کاپی گم ہوچکی ہے۔ اس پر عدالت نے استفسارکیا کہ جے آئی ٹی کاپی غائب ہونے کا کون ذمہ دارہے۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ حکومت سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کررہی ،ذمہ داروں کے بیان سامنے آئیں گے تو پورا معاملہ تبدیل ہوجائے گا۔
عدالت میں ملزم منصور کے ضامن کو بھی پیش کیا جس نے بتایا کہ منصورمفرورہوگیاہے ۔
اس پرعدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کردی۔