ممبئی:بولی وڈ کی معروف جوڑی (بپاشا باسو ،کرن سنگھ گروور) حال ہی میں اپنے ہنی مون سے واپس آئے ہیں ۔
شادی کے بعد انہوں نے کسی بھی میڈیا سینٹر کو کسی قسم کا کوئی انٹرویو نہیں دیا۔
تاہم بھارت کے مزاحیہ اداکار کپل شرما وہ پہلی شخصیت ہیں جن کے شو میں دونوں اداکار شادی کے بعد شرکت کررہے ہیں۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق گزشتہ روز کرن اور بپاشا کے ساتھ کپل نے اپنے 'اسپیشل شو 'کی شوٹنگ مکمل کروائی۔
ذرائع کے مطابق بپاشا اور کرن کے ساتھ کیا جانے والا شو انتہائی مزے دار اور ہنسی سے بھرپور ہونے والا ہے،کپل اور ان کی ٹیم نے دونوں اداکاروں سے بہت مزے کے سوالات کئے ہیں جسے سن کر لوگوں کو ان کی زندگی کے متعلق اہم معلومات حاصل ہوں گی لیکن مزاحیہ انداز میں۔
واضح رہے کہ دونوں اداکار گزشتہ مہینے 30 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے،بپاشا کی یہ پہلی جبکہ کرن کی تیسری شادی ہے۔