ممبئی:بولی وڈ اور وزن کا پرانا رشتہ ہے،اداکار فلم انڈسٹری میں طویل عرصے تک چھائے رہنے کیلئے اپنے وزن پر خاص توجہ دیتے ہیں کیونکہ جیسے ہی وزن بڑھا آپ انڈسٹری سے آؤٹ۔
ایسا بھی کئی بار ہوا ہے بچپن میں بیحد موٹے نظر آنے والے اداکار فلموں میں کیرئیر بنانے کیلئے کڑی جدوجہد کرکے اپنا وزن کم کرتے ہیں ۔جبکہ کچھ سپر اسٹارز کا کر ئیر وزن بڑھنے کے بعد ختم ہو جا تا ہے۔
ان ہی میں سے ایک اداکار فردین خان ہیں ،فردین نے کافی طویل عرصے تک بولی وڈ پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے،تاہم 2010 میں ریلیز ہوئی فلم 'دولہا مل گیا' کے بعد وہ پردے پر نظر نہیں آئے۔
حال ہی میں فردین کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ،یا یوں کہہ لیں اس تصویر کے بعد وہ لوگوں اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
تصویر میں فردین بہت ہی موٹے نظر آرہے ہیں ،لوگوں کی جانب سے انہیں موٹاپے کو لے کر کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا۔
اپنے وزن پر ہونے والی تنقید کے باعث فردین سخت پریشان ہوگئے اور فیس بک پر ایک پیغام جاری کیا،'مجھے اپنے بڑھے ہوئے وزن پر کوئی شرمندگی ہے نہ میں اداس ہوں ،بلکہ میں اس وقت اپنی زندگی بہت خوشی کے ساتھ گزار رہا ہوں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ' جو چیز آپ کو خوشی دیتی ہے وہی اپنائیں ،تنقید کی پرواہ نہ کریں'۔
بشکریہ:انڈین ایکسپریس