Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ ٹی اوآرپارلیمانی کمیٹی سے مایوس ہوگئے۔
وزیراعلیٰ ہاوٴس پشاورمیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس پر ٹی او آر کمیٹی سے کوئی امید نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما معاملے کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
عمران خان نے اجلاس کے دوران رہنماوٴں کو پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اورکارکنوں کومتحرک کرنے کی ہدایت بھی کی۔ وزیراعلیٰ پرویزخٹک، صوبائی وزراء اور پارٹی رہنماء بھی اجلاس میں شریک تھے۔