سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو دہشتگرد گرفتاراوردھماکا خیز مواد برآمد،آئی ایس پی آر

شائع 29 مئ 2016 04:54pm

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسزنے مانسہرہ کے قریب دہشت گردی کی بڑی سازش کو ناکام بنادیا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دھماکا خیزمواد برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مانسہرہ کے قریب اوگی کے گاؤں کریبائی اور چرنگ اڈا میں دو کامیاب انٹیلی جنس آپریشن کیے۔اور دو دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا، ان کے قبضے سے بیس کلو گرام دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا جو پریشر ککر میں چھپایا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد کو دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔دہشت گردوں سے راکٹ لانچر، دستی بم اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

Read Comments