کراچی:پولیس اوردہشتگردوں کے درمیان مقابلہ، 3مبینہ دہشتگرد ہلاک

شائع 29 مئ 2016 04:57pm

کراچی میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے میں تین مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔

کراچی کے علاقے لانڈھی کے علاقہ گلشن بونیرمیں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیلئے اضافی نفری طلب کی۔گھیراؤ کیا گیا اور دہشتگردوں کی مبینہ کمین گاہ پر پولیس پہنچی ہی تھی کہ دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔جوابی فائرنگ سے تین دہشتگرد مارے گئے۔جن کے قبضہ سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی ملیرکے مطابق ہلاک ہونےوالے ایک دہشتگرد کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کہتی ہے کہ ہلاک دہشتگرد شہر میں جرائم کی وارداتوں کی منصوبہ بندی کررہے تھےاور انہوں نے حساس اداروں اور سرکاری افسران کو نشانہ بنانے کیلئے نگرانی بھی کر رکھی تھی۔

Read Comments