Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرآباد:وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں ملا منصور اور ڈرون بغیر ویزے کے پاکستان آئے، پرویز مشرف کے دور میں ملکی خودمختاری داؤو پر لگائی گئی، کچھ لوگ نوازشریف کی نقل کررہے ہیں لیکن ان کے پاس عقل نہیں ہے۔
پرویز رشید نے آزادکشمیر کے شہر ہٹیاں بالا میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے بھی خطاب کیا۔
وزیراطلاعات نے حکومتی کارکرگی بیان کی، لیکن ساتھ ہی عمران خان کا نام لیے بغیر انہیں جی بھر کے تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس بھی کی اور کہا کہ ڈرون حملے سابق صدر پرویز مشرف کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور احتجاج کی وجہ سے ملک تاریکی میں ڈوبا رہا، دھرنے والے پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی دے رہے ہیں لیکن نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔