ممبئی:گزشتہ دوسال پہلے عوام کی بڑی اکثریت سے قائم ہوئی مودی حکومت عوام کے ساتھ ساتھ میڈیا پر بھی بہت مقبول رہی ہے۔
اس شہرت میں سب سے زیا دہ ہاتھ خود مودی کا تھا ،بہر حال گزشتہ دنوں مودی حکومت کے دو سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بھارت کی معزز شخصیات کے ساتھ ساتھ بولی وڈ کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔
بھارتی اسٹارز کی شرکت کا مقصد مودی حکومت کی وہ مختلف مہمات تھیں جس کا حصہ بن کر انہوں نے بھارت کے مختلف مسائل کو اجاگر کیا۔
امیتابھ بچن 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ'مہم کا حصہ تھے، اس مہم کے ذریعے انہوں نے بھارتی معاشرے کے ایک گمبھیر مسئلے کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کروائی۔
باصلاحیت اور معروف اداکارہ ودیا بالن نے 'ٹوائلٹ مہم' کا حصہ بن کر بھارت کے ایک بڑے مسئلے کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔جبکہ سلمان خان نے'سواچ بھارت ابھیان' مہم کا حصہ بن کر بھارت کو صاف ستھرا کرنے میں اپنا کردار نبھایا۔
بولی وڈ کی چلبلی اداکارہ کاجول 'بھارتی پرسار بورڈ' کی ممبر ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ میں حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کو آسان بنانے کی کوشش کروں گی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام حکومت سے کیا چاہتی ہے،ان کے کیا مسائل ہیں کوشش کروں گی کہ سب حکومت تک پہنچاؤں۔
بشکریہ:ٹائمز آف انڈیا