سابق آئی جی ودیگر افسران کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

اپ ڈیٹ 30 مئ 2016 08:01am

کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی اوردیگرپولیس افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی۔ 

سندھ ہائیکورٹ میں پیر کے روز سابق آئی جی سندھ سمیت دیگرپولیس افسران کے خلاف توہین عدالت معاملہ بنا سماعت کے ملتوی کردیا گیا۔

سابق آئی جی غلام حیدر جمالی،سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو،ایڈیشنل آئی جی فیصل بشیرمیمن،ڈی آئی جی فیروزشاہ،ڈی آئی جی سائوتھ ڈاکٹرجمیل،ایس پی ایس آئی یو میجرریٹائرڈ سلیم ،ایس پی طاہرنورانی سمیت دیگرملزمان عدالت حاضرہوئے۔

تیئس مئی 2015کوعدالتی حدود میں نقاب پوش پولیس اہلکاروں کے صحافیوں پرتشدد پرملزمان کے خلاف توہین عدالت کے الزام میں فرد جرم عائد کی جاچکی ہے  ۔

Read Comments