Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت اوررینجرز میں کوئی کشیدگی نہیں،سندھ حکومت کے صوبے کے مفاد میں کچھ جائزتحفظات ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں مشیراطلاعات مولابخش چانڈیونے کہا کہ صوبائی حکومت اوررینجرزمیں کسی قسم کی کوئی کشیدگی نہیں ہے۔تحفظات کودور کیا جاسکتا ہے۔مشیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم سے کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہوئی۔سندھ دھرتی ماں ہے تقسیم کا سوچ بھی نہیں سکتے، سندھ سے متعلق ایم کیوایم کا موقف بدلتا رہتا ہے۔مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ محکمہ اطلاعات میں نمایاں تبدیلی لائی جائے گی۔کوشش کریں گے صحافیوں کے مسائل حل ہوں۔