وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روزکی توسیع

شائع 30 مئ 2016 10:41am

اسلام آباد:آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں گرفتار وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت علی چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روزکی توسیع کردی گئی۔

وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر شفقت علی کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزم کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کیا۔

شفقت علی پر ناجائز اثاثہ جات بنانے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا 9 ماہ سے تفتیش میں تعاون کررہے ہیں۔ قصور وار نہیں لیکن مجبوری کے تحت پلی بارگین کرنا چاہتے ہیں ۔

 نیب آرڈیننس کے تحت ملزم کوپلی بارگین کا موقع نہیں دیا گیا۔ احتساب عدالت نے شفقت چیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئےدوبارہ نیب کے حوالے کر دیا۔

Read Comments