توانائی منصوبوں کی تکمیل معیشت کیلئے اہم قرار

شائع 30 مئ 2016 02:08pm

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل معیشت پر اثرانداز ہوگی۔وزیرا عظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جاری ہے ۔اجلاس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کررہے ہیں ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں جی ڈی پی کی شرح چار فیصد سے زائد رہی۔ان کا مزید کہنا تھاکہ توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل معیشت پر اثرانداز ہوگی ،پاک چین اقتصادی راہ داری ملک کیلئے سنگ میل ہے ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں پاکستان کا مستقبل کا روشن دیکھ رہا ہوں،امید ہے جلد آپ سے ملاقات ہوگی ۔اس موقعے پر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ قوم آپ کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہے ۔

Read Comments