شائع 31 مئ 2016 06:49am

فلم کی تشہیر کے دوران کرینہ نے شاہد کی ٹانگ کھینچ لی

نئی دہلی: فلم 'اڑتا پنجاب' میڈیا میں کئی حوالوں سے گردش کر رہی ہے لیکن سب سے دلچسپ حوالہ ہے شاہد کپور اور کرینہ کپور خان کا طویل عرصے بعد کسی فلم میں ایک ساتھ کام کرنا۔

زی نیوز کے مطابق  گزشتہ دنوں فلم کی ٹریلر لانج کی تقریب منعقد کی گئی جس میں شاہد ،کرینہ ،عالیہ بھٹ سمیت فلم کے ہدایت کار ابھیشیک چوبے نے بھی شرکت کی۔

فلم میں موجو د اداکارہ ساشا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی تشہیر کرنے کیلئے ہم نے اونچائیوں کا بھی سفر کیا ہے،پرواز کے دوران کرینہ  نے شاہدکپور کی ٹانگ کھیچ لی اور  کہا کہ نہ تم سگریٹ پیتے ہو اور نہ ڈرنک کرتے ہو پھر کس طرح تم اونچی پرواز کر سکتے ہو؟

واضح رہے کہ فلم 'اڑتاپنجاب' اگلے ماہ 17 جون 2016 کو ریلیز کی جائے گی۔

Read Comments