ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شاہد کپور ان دنوں ہواؤں میں اڑ رہے ہیں،ان کی بے تحاشہ خوشی کی دو وجوہات ہیں ،ایک ان کی آنے والی فلم 'اڑتا پنجاب'دوسری وہ جلد ہی والد بننے جارہے ہیں۔
زی نیوز کے مطابق اداکار شاہد کپور کی خوبصورت بیوی میرا راجپوت کو ممبئی میں واقع'ہندوجا ہیلتھ کئیر سرجیکل' اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
میرا کو ریگولر چیک اپ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے،ان کی طبیعیت بالکل ٹھیک ہے،وہ پوری طرح صحت مند ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق میرا کی ڈیلیوری رواں سال ستمبر میں متوقع ہے ۔
واضح رہے کہ شاہد کپور ان دنوں اپنی بیوی کا بیحد خیال رکھ رہے ہیں ،انہیں باپ بننے کی بے انتہا خوشی ہے اور اس کا اظہاروہ متعدد بار میڈیا کے سامنے کر چکے ہیں۔