چارسدہ:سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، مبینہ دہشت گرد گرفتار

اپ ڈیٹ 31 مئ 2016 10:06am

 

چارسدہ  :چارسدہ  میں سیکیورٹی فورسز نےایک  کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد لقمان کوگرفتار کرلیا۔

چارسدہ کے نواحی علاقےتنگی میں منگل کے روز  سیکیورٹی فورسز زیر حراست دہشت گرد لقمان کو دہشت گرد رضوان کی نشاندہی پرگرفتار کیا گیا۔

 لقمان کا تعلق خیبر ایجنسی کے علاقے تیراہ اور کالعدم تنظیم سے ہے۔

 گرفتار دہشت گرد کےقبضےسے چارکلا شنکوف برآمد ہوئی ہیں،گرفتار دہشت گرد کومزید تفشیش کے لیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا گیا ہے۔

Read Comments