Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف دو ہفتوں سے جاری احتجاج ختم کردیاگیا۔ چیئرمین پی آئی اے کی یقین دہانی کے بعد ملازمین نے ہیڈ آفس میں جاری دھرنا بھی ختم کردیا۔پی آئی اے ملازمین کی جانب سے ملک بھرمیں ادارے کی نجکاری کے خلاف جاری احتجاج ختم کردیا گیا۔ملازمین کی جانب سے ہیڈآفس کے دروازے بند کرکے آپریشن کو مکمل طورپربند کردیا گیا تھا۔ملازمین کے دھرنوں کے باعث بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس بھی نہ ہوسکے۔ پی آئی اے کے چیئرمین ناصرجعفر نے ہیڈ آفس آنے کے بعد مظاہرے میں شریک ملازمین کے ساتھ بات چیت کی اورادارے کی نجکاری نہ ہونے کی یقین ددہانی کرائی۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کی حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔جس پرہیڈ آفس میں جمع ملازمین پرامن طور پرمنتشر ہوگئے اوردوہفتوں سے جاری احتجاج بلآخر ختم کردیاگیا۔
اسلام آباد:پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف دو ہفتوں سے جاری احتجاج ختم کردیاگیا۔ چیئرمین پی آئی اے کی یقین دہانی کے بعد ملازمین نے ہیڈ آفس میں جاری دھرنا بھی ختم کردیا۔
پی آئی اے ملازمین کی جانب سے ملک بھرمیں ادارے کی نجکاری کے خلاف جاری احتجاج ختم کردیا گیا۔ملازمین کی جانب سے ہیڈآفس کے دروازے بند کرکے آپریشن کو مکمل طورپربند کردیا گیا تھا۔ملازمین کے دھرنوں کے باعث بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس بھی نہ ہوسکے۔
پی آئی اے کے چیئرمین ناصرجعفر نے ہیڈ آفس آنے کے بعد مظاہرے میں شریک ملازمین کے ساتھ بات چیت کی اورادارے کی نجکاری نہ ہونے کی یقین ددہانی کرائی۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کی حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔جس پرہیڈ آفس میں جمع ملازمین پرامن طور پرمنتشر ہوگئے اوردوہفتوں سے جاری احتجاج بلآخر ختم کردیاگیا۔