ترک صدر طیب اردگان سے آرمی چیف راحیل شریف کی ملاقات

شائع 31 مئ 2016 02:09pm

استبول :ترک صدر طیب اردگان سے پاک فوج کے سربراہ راحیل شریف نے ملاقات کی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے پر استنبول میں موجود ہیں ۔دورے کے دوران انہوں نے فوجی مشقوں کا بھی معائنہ کیا ہے ۔ اس دوران انہوں نے ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ترک صدر نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Read Comments