ممبئی :بالی ووڈ اداکار سلمان خان اور انوشکا شرما کی دھماکے دار فلم سلطان کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا، گانے میں دونوں فنکار شادی کی تقریب میں رنگ جماتے نظر آرہے ہیں۔
بالی ووڈ فلم سلطان کے پہلے آفیشل ٹریلر نے بھی انٹرنیٹ پر خوب دھوم مچائی اور اب فلم کا پہلا گانا بھی مداحوں کے دلوں پر راج کرنے آگیا۔بے بی کو بیس پسند ہے کہ ٹائٹل سے ریلیز ہونے والے اس گانے میں سلمان خان شادی کی تقریب میں ہیں ڈانس میں مگن اور انوشکا شرما بھی عارفہ کے روپ میں کررہی ہیں پنجابی لڑکی کے انداز میں رقص۔ ساتھ ہی سلطان کو دکھارہی ہیں نخرے۔؟
فلم سلطان کی کہانی دو پہلوان کی محبت اور اکھاڑے میں ان کے داوٴ پیچ کے گرد گھومتی ہے۔ فلم سلطان عیدالطفر پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔