اپ ڈیٹ 31 مئ 2016 05:16pm

خواتین میک اپ کے بعد لا پرواہی نہ دکھائیں

رات کو کسی تقریب میں شرکت یا پھرسیر  کے بعد کچھ خواتین اپنا میک اپ اتارے بغیر ہی بستر پر دراز ہوجاتی ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کرنے سے ان کی چہرے کی جلد کو زبردست نقصان پہنچ سکتا ہے۔

جِلدکی ماہر ڈاکٹر نتا لی بلیکلی نے میک اپ لگا کر سونے کے حوالے سے اہم نکات بتائے جو درج ذیل ہیں

کیل مہاسے

اس عادت کی وجہ سے چہرے پر کیل مہاسے اور چھائیاں بنتی ہیں۔

جِلدی بڑھاپا

اس کی وجہ سے خواتین کی جلد تیزی سے بوڑھی ہوتی ہے اور خواتین عمر سے پہلے ہی بوڑھی نظر آنے لگتی ہیں۔

مساموں کی بندش
رات کے وقت ہماری جلد کے خلیوں میں شکست و ریخت کاکام ہوتا ہے اور جلد کے نئے خلیے بنتے اور پرانے ختم ہوتے ہیں لیکن جلد پر فاؤنڈیشن کو چھوڑ دینے سے جلد کے مسام بند رہنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے یہ عمل رُک جاتا ہے اور ۔جلد روکھی اور بے جان ہوجاتی ہے.

بشکریہ ڈیلی میل

Read Comments