کراچی :پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اردو اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔پاکستانی فلم انڈسٹری روز بروز کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے۔برقع ایونجرز اور تین بہادر کے بعد اب باری ہے ،اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کی۔
فلم دی گلاس ورکر کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ دی گلاس ورکر پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اینی میٹڈ فلم ہے،جس میں کرداروں کو ہاتھ سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ہدایتکار عثمان ریاض کی اس فلم میں ونسنٹ نامی لڑکا اپنے والد کی گلاس شاپ پر کام کرتا ہے اور وہاں آنے والی لڑکی سے محبت کرنے لگتاہے۔فلم میں پاکستانی،جنوبی افریقہ اور ملائشیا کے اینی میٹرز نے کام کیا ہے۔
https://youtu.be/E4COEkPQlfA