نیم گرم پانی کے فوائد
پانی خدا کی انمول نعمت ہے۔ ۔ڈاکٹروں کے مطابق ہمیں دن میں تقریباً آٹھ گلاس پانی پینا چاہیے۔سادے پانی کے ساتھ ساتھ گرم پانی پینے کے بھی بہت سے فوائد ہیں جن سے ہم میں سے بہت سے لوگ واقف نہیں ہونگے۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں نیم گرم پانی پینا صحت پر کیسے مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
وزن کا گھٹنا
نیم گرم پانی صحت مند میٹا بولزم کیلئے بہترین ہے۔ اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو نہار منہ ایک گلاس گرم پانی اور لیموں کے ساتھ پیجئے۔ نزلہ، کھانسی کیلئے مفید نیم گرم پانی نزلہ،کھانسی اور خراب گلے کی بہترین قدرتی دوا ہے۔ یہ سانس کی نالی سے بلغم ہٹانے میں مدد دیتا ہے۔ جسم کو زہر آلود ہ چیزوں سے پاک کرتا ہے نیم گرم پانی جسم کو زہر آلودہ چیزوں سے پاک کرنے کیلئے بہترین ہے۔ جب آپ گرم پانی پیتے ہیں آپ کے جسم کا درجہ حرارت بڑھتا ہےجس کے سبب پسینہ نکلتا ہے اور جسم میں موجود ٹاکسن کا اخراج ہوتا ہے۔ جسم میں موجود ٹاکسن مواد آپ کی عمر تیزی سے بڑھاتی ہے۔ گرم پانی پینے سے جلد کے سیلز کی مرمت ہوتی ہے اور جلد کی لچک میں اضافہ ہوتا ہے۔ نتیجتاً متاثرہ جلد ہموار ہوجاتی ہے۔ ایکنی اور پمپلز سے بچاؤ نیم گرم پانی پینے سے جلد کو ایکنی اور پمپلز سے بھی نجات حاصل ہوتی ہے بالوں کیلئے مفید