نوازشریف عید سےقبل وطن واپس آجائیں گے، مریم نواز

شائع 01 جون 2016 05:40am

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی رہنما اور وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف عید سے قبل وطن واپس آجائیں گے۔

مریم نواز نے ایک انٹرویو میں اپنے والد کے آپریشن اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی،ان کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعائیں کرنے پر قوم کی شکرگزار ہیں ۔

قوم کی دعائیں ہم پر قرض ہے، صحت یابی کے بعد وزیراعظم پہلے سے زیادہ توانائی کے ساتھ کام کریں گے۔

مریم نواز نے سیاسی مخالفین کا بھی ذکر کیا ، کہا سب جانتے ہیں جھگڑا 2018 کے انتخابات کا ہے،تاہم مخالفین کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ڈاکٹرز سے کہا کہ وہ دو سال بعد سرجری کرائیں گے،مگر ڈاکٹر نے انہیں فوری سرجری کرانے پر رضا مند کیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ رمضان کے اختتام سے پہلے وزیراعظم واپس آجائیں گے۔

Read Comments