Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم حسین کے فرنٹ مین عبدالحمید پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین کے فرنٹ مین اورکیس میں شریک ملزم عبدالحمید پرفردجرم عائد کردی ۔
ملزم عبدالحمید پرالزام ہے کہ انہوں نے ڈاکٹرعاصم کے چیف فنانشل افسرکی حیثیت سے غیرقانونی آمدن ٹھکانے لگائی۔
ڈاکٹرعاصم حسین کو نامعلوم ذرائع سے حاصل ہونے والی نقد رقم حوالے کرتے اور اس رقم کو غیرقانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجا گیا۔ ملزم نے اس رقم کو ڈاکٹرعاصم حسین کے اکاؤنٹ میں بھی جمع کرایا۔