جامشورو:ٹرک،مسافر وین میں تصادم، 2افرادجاں بحق

شائع 01 جون 2016 08:50am

جامشورو :جامشورو میں ٹرک اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور 5زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جامشورو کی تحصیل سن کے قریب کلری اسٹاپ کے مقام پر ٹرک  اور مسافر وین تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئے۔

 پولیس کے مطابق،امدادی ٹیموں نےجاعہ حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

Read Comments