ممبئی:بولی وڈ کی مشہور و معروف جوڑی عامر خان اور مادھوری ڈکشٹ کا شمار 1990 کی رومینٹک جوڑیوں میں ہوتا ہے۔
دونوں نے ایک ساتھ کئی کامیاب فلمیں کی ہیں،دونوں ایک دوسرے کے بہترین دوست ہیں اور یہ دوستی آج تک قائم ہے۔
تاہم ایسا کیا ہوا کہ فلم 'دل' کے سیٹ پر مادھوری ، عامر خان کے پیچھے 'ہاکی' لے کر دوڑیں؟مادھوری کے شوہر' ڈاکٹر نے نے ' نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیٹ پر عامر نے مادھوری کے ساتھ مذاق کیا تھا اور غصے میں ان کے ہاتھ میں جو چیز آئی وہ اسے لے کران کے پیچھے بھاگیں ،اور وہ چیز 'ہاکی اسٹک' تھی۔
واضح رہے کہ دونوں نے ایک ساتھ کئی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے جن میں دل،دیوانہ مجھ سا نہیں وغیرہ شامل ہیں۔
بشکریہ:انڈین ایکسپریس