Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں ایج اورکل موسم شدید سرد رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ زلزلہ سے متاثرہ صوبے خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان کے علاقوں میں آج سے ہفتے کے دوران موسم شدید سرد اورخشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ سردی مالم جبہ اوراسکردومیں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔استورمیں درجہ حرارت نقطہ انجماد تک پہنچ گیا۔