شائع 01 جون 2016 11:22am

رتیش کے گھر آیا ننھا مہمان

ممبئی:اداکار رتیش دیش مکھ اور ان کی اہلیہ کا شمار بولی وڈ کی معروف اور خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے،آج صبح ان کے گھر ایک ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

زی نیوز کے مطابق جینیلیا اور رتیش  دوسری  بار والدین  کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

رتیش نے والد بننے کی خوشی اپنے مداحوں کے ساتھ ٹویٹر پر شئیر کی اور پیغام لکھا کہ میرے بیٹے ریان کو تحفے میں اس کا چھوٹا بھائی ملا ہے،اب اس کے سارے کھلونے ننھے فرشتے کے ہیں۔

واضح رہے کہ جینیلیا اور رتیش کی شادی کو 4 سال مکمل ہو چکے ہیں، اور دوسال کے ننھے ریان نے ان کی زندگی خوشیوں سے بھردی ہے ،جبکہ ان کے چھوٹے بیٹے  نے ان کی زندگی کو مزید خوبصورت بنا دیا ہے۔

Read Comments