اپ ڈیٹ 01 جون 2016 02:29pm

رزاق خان کے چند یادگار کردار

بالی وڈ انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار رزاق خان آج رزائے الٰہی سےدل کا دورہ پڑنے سبب ممبئی کے ہولی فیملی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ بالی وڈ کا سرمایہ سمجھے جانے والے رزاق خان نے اپنی زندگی میں ٹکر پہلوان، ننجا چاچا، مانک چند جیسے کئی بہترین کردار نبھائے۔درج ذیل ایسے ہی چند کردار ہیں جنہیں رزاق خان یادگار بنا گئے۔

رزاق خان نے  فلم ' انکھیوں سے گولی مارے' میں 'ٹکر پہلوان' کا کردار نبھایا۔

انہوں نے فلم بادشاہ میں مانک چند کا کردار ادا کیا۔

 ان کے کردار 'پھینکو' نے 'حسینہ مان جائے گی' میں جان ڈال دی تھی۔

فلم 'ہیرا پھیری' میں کبیرا کے گینگ ممبر کا کردار ادا کیا۔

فلم ہنگامہ میں 'بابو بسلری' کے کردار نے ناظرین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا تھا۔

فلم 'ہیلو برارد' میں ننجا چاچا نے لوگوں کو بہت ذیادہ ہنسایا تھا۔

'راجہ ہندوستانی' میں ٹیکسی ڈرائیور کا کردار نبھایا۔

Read Comments